تربوز پھٹ رہے ہیں، کوئی حل بتائیں؟

کاشتکار کا سوال
میں‌نے پانچ ایکڑ پر تربوز لگائے ہوئے
ہیں جو پھٹنا شروع ہو گئے ہیں. میں آپ کو تصویر بھیج رہا ہوں برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں؟

ماہرین کا جواب

محترم! آپ نے تربوز کو پکنے سے پہلے نائٹروجن کی کوئی کھاد یعنی یوریا یا کیلشیم امونیم نائٹریٹ (گوارا کھاد) وغیرہ ڈال دی ہے.
تربوز کا ایک اصول ہے کہ جب آپ کا پھل کرکٹ کھیلنے والی گیند جتنا بڑا ہو جائے تو اس کو نائٹروجن کھاد نہیں ڈالنی چاہئے.

اب اس کا حل کیا ہے؟

اب اس کا حل یہ ہے کہ آپ فوری طور پر 250 گرام بوران پاؤڈر فی ایکڑ کےحساب سے سپرے کر دیں.
لیکن ایک بات ذہن میں رہے کہ آپ نے 20 لیٹر والی کم از کم 6 ٹینکیاں ایک ایکڑ میں لگانی ہیں (یعنی فی ایکڑ 120 لیٹر پانی لگانا ہے)
بوران کی سپرے کرنے سے 24 گھنٹے کے اندر اندر آپ کے تربوز پھٹنا بند ہو جائیں گے انشاءاللہ.
بوران آپ ایف ایم سی کی پیکنگ بھی بوروسٹار کے نام سے خرید سکتے ہیں، بازار سے کھلا بھی مل جاتا ہے یا کسی بھی قابل اعتماد کمپنی کی پیکنگ خرید لیں.

اگر آپ بھی زراعت سے متعلق کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو ایگری اخبار کا واٹس ایپ گروپ جائن کریں.
گروپ جائن کرنے کے لئے اس نمبر پر اپنا نام، ضلع اور موبائل نمبر ایس ایم ایس کریں.
03338360766
.
1. ڈاکٹر شوکت علی
ماہرِ توسیعِ زراعت، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد
2. ملک محمد مسلم شہزاد
ماہر سبزیات، سپرٹ انٹرنیشنل، فیصل آباد، پاکستان

Share Please

تربوز پھٹ رہے ہیں، کوئی حل بتائیں؟” ایک تبصرہ

  1. تربوز کے کھیت میں پانی یکساں اور زمین کے اندر نمی مسلسل ھونی چاہیے۔ اگر سوکھے کے بعد پانی لگےگاتو تربوز پھٹے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں