راولپنڈی ڈویژن کے بے روزگاروں کے لئےمفت زرعی ڈپلومہ

حکومتَ پاکستان نے بے روزگاروں کے لئے تربیتی پروگرام شروع کیا ہے.
اگر آپ کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہے.
اور آپ کم از کم مڈل پاس ہیں. تو ضرور درخواست دیں.

تربیتی پروگرام میں کیا ہو گا؟

یہ تربیتی پروگرام ضلع راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے نوجوانوں کے لئے ہے. اس منصوبے میں پانچ طرح کے کورس شامل ہیں۔
1۔ لائیو سٹاک مینیجر
2۔گارڈنر اینڈ لینڈ سکیپر
3۔فارم مینیجر
4-پولٹری مینیجمنٹ
5۔ پولٹری ہیچری مینجمنٹ

یہ پروگرام کہاں ہو گا؟

یہ کورس تین مضتلف مقامات پر الگ الگ کروائے جائیں گے.
1.بارانی یونیورسٹی راولپنڈی . رابطہ نمبر 05192921244
2. کیبی انٹرنیشنل سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی رابطہ نمبر 03365933380
3۔پولٹری ایسرچ انسٹیٹیوٹ شمس آباد راولپنڈی رابطہ نمبر 03215561750
آپ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی ادارے میں اپلائی کر سکتے ہیں.

تربیت مکمل کرنے کے بعد حکومت کیا مدد کرے گی؟

تربیت مکمل کرنے کے بعد ذاتی کاروبار کے لئے بلا سود قرضہ ترجیحی بنیادوں پر دیا جائے گا.

داخلے کے لئے درخواست کیسے دینی ہے؟

سب سے پہلے درخواست فارم نیچے دیے ہوئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کریں

http://www.navttc.org/downloads/PMY4/PMY4_Form.pdf

درخواست فارم پَر کریں
اس فارم کے ساتھ اپنی تعلیمی اسناد، ڈومی سائل، شناختی کارڈ اور دو تصویریں لگا کر اوپر بتائے گئے دو اداروں میں سے کسی ایک میں یا دونوں میں جمع کروا دیں.
موقع پر آپ کو انٹرویو کی تاریخ بتا دی جائے گی. اور انٹرویو کے بعد آپ کو داخلے کے بارے میں اطلاع ہو جائے گی.
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے 28 ستمبر 2017.

زرعی احوال سے باخبر رہنے کے لئے ایگری اخبار سے وابستہ رہیے.

Share Please

اپنا تبصرہ بھیجیں