گلگت بلتستان کے بے روزگاروں کے لئےمفت زرعی ڈپلومہ

حکومتَ پاکستان نے بے روزگاروں کے لئے تربیتی پروگرام شروع کیا ہے.
اگر آپ کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہے.
اور آپ کم از کم مڈل پاس ہیں. تو ضرور درخواست دیں.

تربیتی پروگرام میں کیا ہو گا؟

یہ تربیتی پروگرام کلگت بلتستان میں پیدا ہونے والے پھلوں کو توڑنے کے بعد کی مہارت سے متعلق ہے. مطلب یہ کہ پھلوں کو توڑنے کے بعد پیک کیسے کرنا ہے. اُن پھلوں سے مزید کون کون سے پراڈکٹ بن سکتے ہیں اور انہیں بنانے کا طریقہ کیا ہے. پراگرام کا نام ہے فوڈ پراسیسنگ اینڈ پریزرویشن

یہ پروگرام کہاں ہو گا؟

گلگت بلتستان میں یہ پروگرام دو مقامات پر الگ الگ کروایا جائے گا.
1. قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت. . . رابطہ نمبر 03129800015
2. پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ سکردو رابطہ نمبر 03318581551
آپ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی ادارے میں اپلائی کر سکتے ہیں.

تربیت مکمل کرنے کے بعد حکومت کیا مدد کرے گی؟

تربیت مکمل کرنے کے بعد ذاتی کاروبار کے لئے بلا سود قرضہ ترجیحی بنیادوں پر دیا جائے گا.

داخلے کے لئے درخواست کیسے دینی ہے؟

سب سے پہلے درخواست فارم نیچے دیے ہوئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کریں

http://www.navttc.org/downloads/PMY4/PMY4_Form.pdf

درخواست فارم پَر کریں
اس فارم کے ساتھ اپنی تعلیمی اسناد، ڈومی سائل، شناختی کارڈ اور دو تصویریں لگا کر اوپر بتائے گئے دو اداروں میں سے کسی ایک میں یا دونوں میں جمع کروا دیں.
موقع پر آپ کو انٹرویو کی تاریخ بتا دی جائے گی. اور انٹرویو کے بعد آپ کو داخلے کے بارے میں اطلاع ہو جائے گی

زرعی احوال سے باخبر رہنے کے لئے ایگری اخبار سے وابستہ رہیے.

Share Please

اپنا تبصرہ بھیجیں