کیا کلونجی سے کرونا کا علاج ممکن ہے؟

آج کل اکثر ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر کلونجی کو کرونا کا علاج بتایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈاکٹر بلال احمد کا نقطہ نظر پیش کیا جا رہا ہے جنہوں نے کلونجی پر پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔

ڈاکٹر صاحب نے واضح کیا کہ بعض لوگ کلونجی کو کالی زیری یا پیاز کے بیج سمجھتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے۔ کلونجی کا پودا تقریباََ ڈیڑھ فٹ لمبا ہوتا ہے جس کی پھلیوں میں سیاہ، تکونی شکل کے، تل کے سائز کے برابر دانے ہوتے ہیں جنہیں ہم کلونجی کہتے ہیں۔ انگلش میں اسے black seed کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

اس پودے کا سائنسی نام Nigella Sativa ہے۔

قدرت نے اس پودے میں بیش قیمت اجزاء کا ایک ایسا خزانہ رکھا ہوا ہے جس کی بدولت یہ بیکٹیریا، وائرس، فنگس اور الرجی وغیرہ سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ کلونجی جسم میں ہر طرح کی سوزش، کینسر اور شوگر کے مرض میں بھی مفید ہے۔

ڈاکٹر بلال احمد نے بتایا کہ جب وہ اپنی پی ایچ ڈی کے دوران پوری دنیا سے سائنسی لٹریچر منگوا کر اس کا مطالعہ کر رہے تھے تو تمام لٹریچر میں ایک بات مشترک تھی کہ کلونجی آپ کی قوت مدافعت کو نہائیت طاقتور بناتی ہے۔

لہذا آج کل اگر ہم ڈاکٹر حضرات کی باتیں سنیں تو زیادہ تر یہی بات سامنے آتی ہے کہ جس شخص کا مدافعتی نظام طاقتور ہے، اس بات کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کہ کرونا اسے نقصان پہنچائے۔ لہذا کلونجی کو حفظ ما تقدم کے طور پر کھایا جا سکتا ہے۔

لیکن اگر خدانخواستہ کوئی شخص کرونا سے متاثر ہو چکا ہو تو پھر بھی اپنی اینٹی وائرل خصوصیات کی بدولت، کلونجی کرونا سے لڑنے میں مریض کی مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

کلونجی استعمال کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

ڈاکٹر بلال کے مطابق کلونجی کو استعمال کرنے سے پہلے ایک مرتبہ صاف پانی سے دھو لیں۔ اس کے بعد اسے سائے میں خشک کر کسی ہوا بند جار میں رکھ کر محفوظ کر لیں۔ اسے دھوپ میں رکھ کر یا خاص طور پر اوون وغیرہ میں رکھ کر خشک نہیں کرنا۔ کیونکہ ایسا کرنے سے اس میں موجود فائدہ مند اجزاء کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

کلونجی کو نہارمنہ استعمال کرنا سب سے زیادہ مفید ہے۔ لہذا ہر صبح اٹھ کر کوئی بھی چیز کھانے پینے سے پہلے ایک چُٹکی کلونجی لے کر اسے اچھی طرح اپنے دانوں سے چبائیں اور اس کے بعد دو گلاس پانی پی لیں۔ پانی اگر نیم گرم ہو تو سب سے بہتر ہے۔ یاد رکھیں اگر آپ کلونجی کے دانوں کو اچھی طرح سے نہیں چبائیں گے تو خاطر خواہ فوائد حاصل نہیں کر سکیں گے۔

Share Please

اپنا تبصرہ بھیجیں