شمالی پنجاب کے بے روزگاروں کے لئے زرعی ہنر سکیم

حکومتَ پاکستان نے بے روزگاروں کے لئے تربیتی پروگرام شروع کیا ہے.
اگر آپ کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہے.
اور آپ کم از کم مڈل پاس ہیں. تو ضرور درخواست دیں.

تربیتی پروگرام میں کیا ہو گا؟

یہ تربیتی پروگرام ضلع گوجرانوالہ، گجرات سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، شکر گڑھ، سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، میانوالی، خوشاب، بھکرکے نوجوانوں کے لئے ہے. اس منصوبے میں پانچ طرح کے کورس شامل ہیں۔

پروگرام کا نام

1. مصنوئی نسل کشی (تخم ریزی)

پرگرام کہاں کہاں ہو گا

1. خان بہادر پیراویٹرنری سکول، ویٹرنری یونیورسٹی نارووال
2. ویٹرنری کالج، ویٹرنری یونیورسٹی، چنیوٹ روڈ، جھنگ
3. یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز، راوی کیمپس، پتوکی

پراگراموں کے نام

1۔ ترشاوہ پھلوں کی نرسری
2۔شہد کی مکھیاں پالنا
3۔پھلوں کو محفوظ کرنا

پروگرام کہاں ہوں گے

سرگودھا یونیورسٹی، شعبہ فوڈ سائنس، یونیورسٹی روڈ سرگودھا

آپ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی ادارے اور کسی بھی کورس میں اپلائی کر سکتے ہیں.

تربیت مکمل کرنے کے بعد حکومت کیا مدد کرے گی؟

تربیت مکمل کرنے کے بعد ذاتی کاروبار کے لئے بلا سود قرضہ ترجیحی بنیادوں پر دیا جائے گا.

داخلے کے لئے درخواست کیسے دینی ہے؟

سب سے پہلے درخواست فارم نیچے دیے ہوئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کریں

http://www.navttc.org/downloads/PMY4/PMY4_Form.pdf

درخواست فارم پَر کریں
اس فارم کے ساتھ اپنی تعلیمی اسناد، ڈومی سائل، شناختی کارڈ اور دو تصویریں لگا کر اوپر بتائے گئے کسی ایک ادارے یا ایک سے زیادہ اداروں میں جمع کروا دیں.
موقع پر آپ کو انٹرویو کی تاریخ بتا دی جائے گی. اور انٹرویو کے بعد آپ کو داخلے کے بارے میں اطلاع ہو جائے گی.
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے 28 ستمبر 2017.

زرعی احوال سے باخبر رہنے کے لئے ایگری اخبار سے وابستہ رہیے.

Share Please

3 تبصرے “شمالی پنجاب کے بے روزگاروں کے لئے زرعی ہنر سکیم

  1. ان کورس میں فیصل آباد میں کوئی کورس نہیں ہوتا اور فیس کیا ہو گی

  2. اوہو میں نے آج یہ پوسٹ بڑھی ہے۔ بہت افسوس ہوا یہ مجھ سے مس ہو گیا
    نیکسٹ کورسز کب سے شروع ہو رہے پلیز بتائیے گا
    سجاد احمد قمر چنیوٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں