جنوبی پنجاب کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے مفت زرعی کورس

حکومتَ پاکستان نے بے روزگاروں کے لئے تربیتی پروگرام شروع کیا ہے.
اگر آپ کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہے.
اور آپ کم از کم مڈل پاس ہیں. تو ضرور درخواست دیں.

تربیتی پروگرام میں کیا ہو گا؟

یہ تربیتی پروگرام ضلع رحیم یار خاں، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لودھراں، خانیوال، وہاڑی، ڈیرہ غازی خاں، لیہ، مظفر گڑھ اور راجن پور کے نوجوانوں کے لئے ہے. اس منصوبے میںتین طرح کے زراعت سے متعلقہ کورس شامل ہیں۔

پروگراموں کے نام

1. لائیو سٹاک مینیجر
2. پھلوں کو محفوظ کرنا

پروگرام کہاں ہوں گے

1. نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان

پروگرام کا نام

1۔ جانوروں کی مصنوئی نسل کشی

پروگرام کہاں ہو گا

1. پارہ ویٹرنری سکول، کروڑ لعل عیسن، ویٹرنری یونیورسٹی رابطہ…0606810600

آپ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی ادارے اور کسی بھی کورس میں اپلائی کر سکتے ہیں.

تربیت مکمل کرنے کے بعد حکومت کیا مدد کرے گی؟

تربیت مکمل کرنے کے بعد ذاتی کاروبار کے لئے بلا سود قرضہ ترجیحی بنیادوں پر دیا جائے گا.

داخلے کے لئے درخواست کیسے دینی ہے؟

سب سے پہلے درخواست فارم نیچے دیے ہوئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کریں

http://www.navttc.org/downloads/PMY4/PMY4_Form.pdf

درخواست فارم پَر کریں
اس فارم کے ساتھ اپنی تعلیمی اسناد، ڈومی سائل، شناختی کارڈ اور دو تصویریں لگا کر اوپر بتائے گئے کسی ایک ادارے یا ایک سے زیادہ اداروں میں جمع کروا دیں.
موقع پر آپ کو انٹرویو کی تاریخ بتا دی جائے گی. اور انٹرویو کے بعد آپ کو داخلے کے بارے میں اطلاع ہو جائے گی.
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے 28 ستمبر 2017.
زرعی کورسز کے علاوہ دیگر کورسز کے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
http://www.navttc.org/downloads/2017/PMYSDP_Advertisement_2017.pdf

زرعی احوال سے باخبر رہنے کے لئے ایگری اخبار سے وابستہ رہیے.

Share Please

2 تبصرے “جنوبی پنجاب کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے مفت زرعی کورس

اپنا تبصرہ بھیجیں