اسلام آباد والوں کے لئے لائیو سٹاک مینجر و لینڈ سکیپنگ کورس

اگر آپ کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہے.
اور آپ کم از کم مڈل پاس ہیں. تو ضرور درخواست دیں.

یہ تربیتی پروگرام اسلام آباد کا ڈومیسائل رکھنے والے نوجوانوں کے لئے ہے. اس منصوبے میں تین طرح کے کورس شامل ہیں۔
کورس کا نام کیا ہے

1۔ لائیو سٹاک مینیجر
2۔فارم مینیجر

یہ دونوں کورس کہاں ہوں گے

ایگری کلچر پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ، نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر، پارک روڈ اسلام آباد
رابطہ نمبر 03365217347

تیسرا کورس کونسا ہے.

3۔گارڈنر اینڈ لینڈ سکیپر

یہ کورس ہو گا کہاں

مکہ نرسری، پلاٹ نمبر 11، سیکٹر ایچ 9/2 اسلام آباد رابطہ نمبر 03008565965

آپ اپنی سہولت کے مطابق کسی ایک یا دونوں اداروں کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں.

تربیت مکمل کرنے کے بعد حکومت کیا مدد کرے گی؟

تربیت مکمل کرنے کے بعد ذاتی کاروبار کے لئے بلا سود قرضہ ترجیحی بنیادوں پر دیا جائے گا.

داخلے کے لئے درخواست کیسے دینی ہے؟

سب سے پہلے درخواست فارم نیچے دیے ہوئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کریں

http://www.navttc.org/downloads/PMY4/PMY4_Form.pdf

درخواست فارم پَر کریں
اس فارم کے ساتھ اپنی تعلیمی اسناد، ڈومی سائل، شناختی کارڈ اور دو تصویریں لگا کر اوپر بتائے گئے دو اداروں میں سے کسی ایک میں یا دونوں میں جمع کروا دیں.
موقع پر آپ کو انٹرویو کی تاریخ بتا دی جائے گی. اور انٹرویو کے بعد آپ کو داخلے کے بارے میں اطلاع ہو جائے گی.
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے 28 ستمبر 2017.

زرعی کورسز کے علاوہ دیگر کورسز کے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
http://www.navttc.org/downloads/2017/PMYSDP_Advertisement_2017.pdf

زرعی احوال سے باخبر رہنے کے لئے ایگری اخبار سے وابستہ رہیے.

Share Please

اپنا تبصرہ بھیجیں